بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر اور کلبرگی کے درمیان ریل خدمات میں مزید بہتری لاتے ہوئے اضافی کماپڑتمنٹ کے ساتھ انٹرسٹی ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا۔اس موقع مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے ہری جھنڈی دکھا تے ہوئے ٹرین کو روانہ کیا۔ سکندرآباد ڈویژنل ریلوے مینیجر اے کے گپتا نے نئی ٹرین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیدر کلبرگی انٹر سٹی ایکسپریس روزانہ صبح 7.30 بجے گلبرگہ سے روانہ ہوگی اور صبح 10.15 بجے بیدر پہنچے گی۔ صبح 10.30 بجے بیدر سے روانہ ہوگی اور دو پہر 1.20 بجے گلبرگہ واپس ہوگی۔ یہاں سے دو پہر 1.30 بجے روانہ ہوگی اور 4.45 بجے بیدر پہنچے گی۔ یہ شام 5 بجے بیدر سے روانہ ہوگی اور شام 7.40 بجے گلبرگہ پہنچی گی۔ اس ٹرین سروس سے علاقے کے لوگوں اور کم دوری کے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی۔ انٹرسٹی کی شروعات سے مقامی لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔
Bidar Gulbarga Intercity Express مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے بیدر کلبرگی انٹر سٹی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
مرکزی وزیر رکن پارلیمان بھگونت کھوبا نے ہری جھنڈی دکھا کر بیدر کلبرگی انٹرسٹی ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ بیدر اور کلبرگی کے عوام کی جانب سے اکثر و بیشتر اضافی کمپارٹمنٹ کے ساتھ انٹرسٹی ایکسپریس کی خدمات کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ Bidar Gulbarga Intercity Express
یہ بھی پڑھیں:MLA Rahim Khan Start Campaign: کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کی بیدر میں تشریح مہم
انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹرین سے دونوں اضلاع کے عوام کو بہت سہولت ہوگی۔ ایک ٹرین بیدر سے اور دوسری ٹرین کلبرگی سے بیدر کے لیے چلائی جائے گی۔ دو گھنٹہ 40 منٹوں کے اندر اندر دونوں اضلاع کے لوگ سفر مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس موقعے پر محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام کے علاوہ بیدر شمال سے رکن اسمبلی رحیم خان، بیدر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابو والی، قانون ساز کونسل کے رکن رگھوناتھ راو ملکا پورے و دیگر سیاسی رہنماؤں کے علاوہ مقامی باشندے موجود تھے۔