بنگلور: ان امپلائمینٹ بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس سے دیش کے تعلیم یافتہ نوجوان (یووا) پریشان حال ہیں۔ حال ہی میں منظر عام پر آئی سی ایم ای آئی (سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد کی دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن ایس آئی او کا کہنا ہے کہ آئے دن بڑھ رہے ان امپلائمینٹ نوجوانوں میں نہ صرف نفسیاتی سیکالوجیکلی کمزور کر رہا ہے بلکہ انہیں سماجی برائیوں کی طرف آمادہ کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کانگریس کے لیڈر رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ نریندرہ مودی کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ہی سے ملک میں بے روزگاری میں بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں ان امپلائمینٹ ریٹ میں کمی آئی ہے اور عام آدمی پارٹی کی لیڈر ماریہ حسین کا کہنا ہے کہ ان امپلائمینٹ کا کوئی حل نکالنے میں مودی کے اقتدار والی مرکزی حکومت پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: