ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں لاوارث اور غریب میتوں کی تدفین کا عمل گذشتہ 45 برسوں سے الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش اور ان کے ساتھی انجام دے رہے ہیں ۔
سماج میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جن کے اندر انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور یہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔
الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش کے اس بے مثال کام کی وجہ سے پورے شہر میں ان کا نام عزت سے لیا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے الحاج محمد زین الدین شیرنی فروش نے کہا ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ایک 'سفر آخرت' کے نام سے تنظیم بناکر کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بھی گذشتہ چار مہینوں سے تدفین کررہے ہیں۔