اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادیان ایکسپریس کی یادگیر آمد

یادگیر ریلوے اسٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے کی جانب سے تمام تر انتظامات پہلے ہی کیے گئے تھے۔ آنے والے تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔ اس کے علاوہ مسافروں کامکمل پتہ اور فون نمبر بھی درج کر لیا گیا۔

Udyan Express reaches yadgir
ادیان ایکسپریس کی یادگیر آمد

By

Published : Jun 2, 2020, 12:55 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کی گئی ممبئی بینگلور ادیان ایکسپریس کو پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کے لئے ابھی صرف رزرویشن ٹکٹ کی سہولت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ رائل سیما نظام باد ایکسپریس بھی شروع کی گئی ہے۔ ریل سیما سے آنے والے مسافروں کی تعداد 13 تھی جبکہ یادگیر سے جانے والے مسافروں کی تعداد سات رہی۔
جہاں تک ممبئی بینگلور ادیان ایکسپریس کا تعلق ہے، یادگیر سے بینگلور جانے والوں کی تعداد 37 رہی جبکہ ممبئی سے یادگیر آنے والے مسافروں کی تعداد 50 تھی۔

اُدیان ایکسپریس کی یادگیر آمد
یادگیر ریلوے اسٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے کی جانب سے تمام تر انتظامات پہلے ہی رکھے گیے تھے۔ آنے والے تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔ اس کے علاوہ مسافروں کامکمل پتہ اور فون نمبر بھی درج کر لیا گیا۔آنے والے مسافرین کو کورنٹائن سنٹر تک پہنچانے کے لیے محکمہ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔محکمہ کے اعلی ذمہ داران کی موجودگی میں آنے والے مسافروں کا فون نمبر اور پتہ درج کرتے ہوئے بس میں بٹھایا جا رہا تھا آنے والی مسافر وین کو بسوں کے ذریعے کورنٹائن سنٹر لے جایا گیا۔ مسافروں کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گااس موقع پر ڈپٹی کمشنر یادگیر، محکمہ پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران، تحصیلدار، محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذمہ داران کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details