راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال کو بربریت کے ساتھ قتل کردیا گیا جس کی ملک بھر میں شدید مذمت کی جارہی ہے۔ اس معاملے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی مائناریٹی مورچہ کی جانب سے ایک پر زور احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا گیا۔ Karnataka Congress on Udaipur Incident. بی جے پی رہنما ادے پور کنہیا لال مرڈر کو کانگریس کی سازش بتا رہے ہیں جب کہ کرناٹک کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ وحشیانہ قتل پلوامہ حملے جیسی بی جے پی کی سازش ہے جو کہ الیکٹورل پولارائزیشن کے لیے رچائی گئی ہے۔
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کانگریس کے ترجمان اور سپریم کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ سانکیت اینگی نے کہا کہ ادے پور قتل بھارتیہ جنتا پارٹی کی پلوامہ حملہ جیسی ایک سازش ہے، جس کی وضاحت اس بات سے ہوتی ہے کہ قتل میں ملوث شخص مبینہ طور پر بی جے پی کے مائناریٹی مورچہ سے تعلق رکھتا ہے۔