اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Leaders Of Gulbarga Made Ministers: گلبرگہ کے دو لیڈران وزیر بنائے گئے، شہر میں خوشی کی لہر - گلبرگہ کے دو لیڈران وزرا بنائے گئے

ریاستی وزیر پنچایت راج دیہاتی ترقیاتی پریانک کھر گے اور ریاستی وزیر طبی تعلیم و اسکل ڈیو لمپنٹ ڈاکٹر شرن پرکاش آر پاٹل وزیر بنائے گئے۔ کانگریس پارٹی کے یوتھ لیڈران اور سینر لیڈران کی جانب سے گلبرگہ ایرپورٹ سے لیکر گلبرگہ ضلع کانگریس آفس تک ایک ریالی نکل لتے ہوئے گلپوشی کی گئی۔

گلبرگہ کے دو لیڈران وزرا بنائے گئے
گلبرگہ کے دو لیڈران وزرا بنائے گئے

By

Published : Jun 3, 2023, 2:36 PM IST

گلبرگہ کے دو لیڈران وزرا بنائے گئے

گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع سے دو افراد کو وزرا کا عہدہ دیے جانے پر گلبرگہ شہر میں کانگریس لیڈران‌ نے خوشی کا‌ اظہار کر تے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ ریاستی وزیر پنچایت راج دیہاتی ترقیاتی پرینک کھر گے اور ریاستی وزیر طبی تعلیم و اسکل ڈیولمپنٹ ڈاکٹر شرن پرکاش آر پاٹل وزیر بنائے گئے۔ کانگریس پارٹی کے یوتھ لیڈران اور سینئر لیڈران کی جانب سے گلبرگہ ایئرپورٹ سے لیکر گلبرگہ ضلع کانگریس آفس تک ایک ریالی نکالتے ہوئے گلپوشی کی گئی۔

اس موقع پر گلبرگہ ضلع یوتھ کانگریس کے جنرل سیکرٹری ارشاد خان نے کہا کہ گلبرگہ ضلع میں کل 9 اسمبلی حلقے آتے ہیں۔ ان‌ میں سے 7 کانگریس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ یہاں پر 2023 کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ہوا تھا۔ یہاں پر کانگریس کو شکست دینے کے لیے بی جے پی لیڈران نے پوری کوشش کی۔ لیکن یہاں کی عوام۔ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر گلبرگہ ہی نہیں بلکہ کرناٹک بھر میں بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس پارٹی کو کامیاب بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:Sunstroke in Summer گرمیوں میں سن اسٹروک سے بچنے کے لیے عوام اپنا خیال رکھیں

کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے اپنے دورۂ حکومت میں ترقیاتی کام‌ کر نے ‌میں ناکام‌ ثابت ہوئی ہے۔ ریاست میں صرف ذات پات کی سیاست کی گئی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کی عوام اتحاد کے ساتھ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ہے۔‌ خاص کر گلبرگہ ضلع سے دو رکن اسمبلی کو وزرا کا عہد دیا ہے۔ جس سے گلبرگہ ضلع کے عوام میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details