اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں سڑک حادثے میں دو ہلاک - دو کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی

ریاست کرناٹک میں بیل گاوی ضلع کے کناگالا گاؤں میں بدھ کو ایک کار حادثے کی شکار ہوگئی اور اس میں سوار لوگوں میں سے دو کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

کرناٹک میں سڑک حادثے میں دو ہلاک (فائل فوٹو)

By

Published : Oct 30, 2019, 1:26 PM IST

پولیس سپرٹنڈنٹ لکشمن نمبارگی نے بتایا کہ 'بیل گاوی سے نپانی جانے والی کار کناگالا میں سڑک کنارے لگے کھنبے سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار میں سوار کولہاپور کے ڈنڈینیرالی کے رہنے والے ویبھو سنباجی باڈاکر(23)اور کولہاپور کے ہی دگوجے سچن پاٹل(22)کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 'کار ڈرائیور تیز رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، اسی لاپرواہی کی وجہ سے اس نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details