بیدر: ملک گیر مہم ’’رجوع الی القُرآن‘‘ کے تحت شہر بیدر کی تاریخی جامع مسجد میں دو روزہ خطبات رجوع الی القُرآن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ دو روزہ پروگرام میں ورکشاپ، خطبات سمیت دیگر کئی پروگرامز کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ مسجد حسینی بیدر میں مردوں کےلئے قرآن لرننگ کلاس اور خواتین کے لئے بمقام الامین کالج بیدر میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں منعقد کئے گئے۔ Jamat e islami workship in Bihdar Karnataka اسکے علاوہ شہر کے مشہور تعلیمی ادارہ وزڈم کالج میں طلباء کے لئے رجوع الی القرآن کا ایک ورکشاپ عمل میں لایا گیا۔
ایس امین الحسن، نائب امیر جماعتِ اسلامی ہند، نے خطبات کے ذریعے چار جلیل القدر انبیاء علیہھم السلام کا تذکرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو با مقصد زندگی گزارنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کے حوالے سے بالخصوص بین المذاہب عقائد کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام سے متعلق کہا کہ ’’انہوں نے اپنی جوانی میں حیا و پاک دامنی کی مثال قائم کی اور ملک پر آنے والے قحط سے مشکل مسائل میں اپنی عقربی صلاحیتوں کا استعمال کرکے اس کا بہترین حل پیش کیا اور فوڈ اینڈ سیول سپلائی کے محکمہ کی ذمہ داری کو یہ کہہ کر قبول کیا کہ ’میں حفیظ اور امین ہوں‘۔‘‘