اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: 2 اسمبلی حلقوں میں 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، جس میں پرچہ نامزدگی داخل کرانے کے بابت بھی معلومات دی جائیگی۔ 8 اکتوبر پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا آخری دن ہوگا، جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی دو نومبر کو ہوگی۔

By

Published : Sep 30, 2021, 1:32 AM IST

Updated : Sep 30, 2021, 3:43 AM IST

اسمبلی حلقوں میں 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے
اسمبلی حلقوں میں 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے

بنگلور: الیکشن کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق کرناٹک کے دو اسمبلی حلقوں سندھگی اور ہانگل میں ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ ان حلقوں میں جے ڈی (ایس) کے ایم سی منگولی اور ہانگل میں بی جے پی کے سی ایم اداسی کی موت کے بعد سے یہ سیٹیں خالی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کا نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، جس میں پرچہہ نامزدگی داخل کرانے کے آغاز کی بھی نشاندہی کی جائیگی۔ 8 اکتوبر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہوگا، جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی دو نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلان میں یہ بھی بتایا کہ ملک میں تین لوک سبھا اور 30 ​​اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اکتوبر کو ہوں گے۔
سینئر بی جے پی لیڈر اداسی ہانگل حلقہ سے چھ بار ایم ایل اے رہے تھے جبکہ بی جے پی نے 2018 میں جے ڈی (ایس) کے منگولی سے ہارنے سے پہلے تین بار سندھگی جیت لی تھی۔


وزیر اعلیٰ کے طور پر بومائی کا یہ پہلا انتخابات ہوگا۔ اس ضمن میں بومائی نے کہا کہ "تمام رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کا سامنا کیا ہے۔ ہم پارٹی کی قیادت میں ان انتخابات کا بھی سامنا کریں گے۔'

Last Updated : Sep 30, 2021, 3:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details