بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ حلقہ اسمبلی بیدر کی ترقیاتی کاموں کے لیے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومائی نے 25 کروڑ روپے فنڈ منظور کیا ہے۔ رحیم خان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ہوئی بارش سے متاثرہ بیدر حلقے کی مختلف سڑکوں خراب ہوئی ہیں۔ Twenty five crore rupees approved for the development of Bidar Assembly Constituency
یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ کئی ترقیاتی کاموں کے لیے 25 کروڑ روپے دینے کی تجویز داخل کی گئی تھی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے محکمۂ تعمیرات عامہ کے تحت 25 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ ان روپیوں سے شہر کی سڑکیں درست کی جائیں گی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔
بیدر کے ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ منظور کیے جانے پر بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ زیرالتوا کاموں کو پورا کرنے کے لیے اور ساتھ ہی پینے کے پانی، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کو منظور کرنے کا ایک عرصہ سے حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔