اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teachers' Day طلبا کو اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین - Mufti Mohammed Ayub Saleem Husami

بیدر سٹی صدر جمعیت علماء ہند شاخ بیدر مفتی محمد ایوب سلیم حسامی نے یوم اساتذہ کے حوالے سے تمام طلبہ و طالبات کو اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین کی۔ Students Should Respect teachers: Mufti Mohammed Ayub Saleem Husami

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 5:20 PM IST

طلبا کو اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین

بیدر: بیدر سٹی صدر جمعیت علماء ہند شاخ بیدر مفتی محمد ایوب سلیم حسامی نے یوم اساتذہ کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تمام طلبہ و طالبات کو اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے طلبا کسی بھی زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں آج یہ عہد کریں کہ ’ہم استاد کی عزت کریں گے ان کا احترام کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ آج کل تعلیم ہر زبان میں ہو رہی ہے اور طلبا اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن تربیت سے پر کوئی توجہ نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کے بغیر تعلیم بے کار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sanatana Dharma Row کرناٹک کے وزیر داخلہ نے ہندو مذہب کی ابتدا پر سوال اٹھائے

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا ادب نہایت ضروری ہم اس وقت تک تعلیم کی معراج کو نہیں پہنچ سکتے جب تک ہم ٹیچر کا ادب و احترام نہ کر لیں۔ مفتی محمد ایوب سلیم نے مزید کہا کہ جس طرح مرد اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنا فرض ہے اسی طرح طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ اساتذہ کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں وہی بچہ کامیاب ہو سکتا ہے جو بڑوں کا ماں باپ کا اور اساتذہ کا احترام کرے ان کی باتوں پر ان کے احکامات پر عمل کریں۔ اگر ہم دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہم کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دینا ہوگا اور اپنے والدین اساتذہ کا ادب و احترام کرنا ہوگا تب ہی ہم دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details