بنگلور: عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے 'محمد فار مین کائنڈ' مہم چلائی جارہی ہے، اسی مہم کے تحت آج نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر شہر کی مرکزی عبادت گاہ حضرت قدوسی صاحب عیدگاہ میں پلینٹیشن ڈرائو شجر کاری کی گئی۔ ایک ہزار سے زائد پلانٹس تقسیم کیے گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام امن کو عام کرنے کے لئے بائیک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی تنظیموں کے ذمہ داران و نوجوانوں نے پیغام دیا کہ آئے ہم مل کر ملک و سماج کے ماحول کو ہرا بھرا کریں اور بھارت میں امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
Tree Plantation Campaign on Eid Milad ul Nabi بنگلور میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شجر کاری مہم
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع بنگلور شہر میں شجر کاری مہم چلائی جارہی ہے۔ Tree plantation campaign on Eid Milad ul Nabi
Etv Bharat
یاد رہے کہ بنگلور میں چوںکہ والمیکی جینتی بھی ایک ہی دن منائی جارہی ہے، میلاد کے جلوس کے لیے محکمہ پولی کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ لہذا نوجوانوں کی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر فلاحی کاموں میں اپنا وقت و سرمایہ لگا رہے ہیں۔ Tree plantation campaign on Eid Milad ul Nabi
یہ بھی پڑھیں : Advise to Distribute Seert un Nabi Books: 'انگریزی وعلاقائی زبان میں سیرت کی کتابیں تقسیم کریں'