اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abha Health Card Bidar آبھا ہیلتھ کارڈ سے پانچ لاکھ تک کے علاج کی سہولت - Bidar Health Department

بڑی بڑی بیماریوں کے لیے ایک عام آدمی کو اس کے تقاضے پورا کرنے میں زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہو جاتی ہے یا پھر اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑتا ہے لیکن مرکزی حکومت کے آیشمان بھارت کارڈ اور کرناٹک ریاستی حکومت تلنگانہ کی آروگیہ شری کارڈ پر مختلف بیماریوں کا پانچ لاکھ تک کا علاج ہورہا ہے۔ Treatment up to Five Lakhs with Abha Health Card

abha-health-card
abha-health-card

By

Published : Sep 11, 2022, 10:12 AM IST

بیدر، کرناٹک: ریاست کرناٹک میںآبھا ہیلتھ کارڈ سے پانچ لاکھ تک کا علاج ہو سکتا ہے۔ بڑی بڑی بیماریوں کے لیے ایک عام آدمی کو اس کے تقاضے پورا کرنے میں زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہو جاتی ہے یا پھر اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑتا ہے لیکن مرکزی حکومت کے آیشمان بھارت کارڈ اور ریاستی حکومت تلنگانہ کی آروگیہ شری کارڈ پر مختلف بیماریوں کا پانچ لاکھ تک کا علاج ہورہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے صحت کو لے کر ایک اور اسکیم ،، ایشمان بھارت ڈیجیٹل میشن،، کے تحت آبھا ہیلتھ کارڈ بنایا جا رہا ہے یہ کارڈ شخصی طور پر انفرادی ہوگا۔ Treatment Facility up to Five Lakhs with Abha Health Card

آبھا ہیلتھ کارڈ سے پانچ لاکھ تک کے علاج کی سہولت

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر کرن پاٹک محکمہ صحت بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی سے بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے سرکاری و منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس کارڈ سے علاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ ہمارے ہیلتھ سنٹر میں مفت بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کو جنریٹ کرنے کے بعد مریض کے صحت کی تمام کیفیت پوری طرح معلوم ہو جاتی ہے۔ کسی بھی مریض کو اپنی صحت سے متعلق جانکاری یا تمام رپورٹس ساتھ لے کر گھومنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ Bidar Health Department

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کارڈ کو ہر آدمی کو بنانا چاہیے سطح غربت سے نیچے رہنے والے تمام لوگوں کے لیے علاج اور آپریشن مفت ہو گا اور جو لوگ سطح غربت سے اوپر کے ہوں ان کے علاج اور آپریشن میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیماریوں کے لیے اس کارڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر بڑی بیماریاں اور ان کے آپریشن کے لیے یہ کارڈ بہت موضوع ہے۔ اس کارڈ پر شخصی انفرادی طور پر پانچ لاکھ تک کا علاج ہو سکتا ہے۔
بایٹ ڈاکٹر کرن پاٹک محکمہ صحت بیدر

ABOUT THE AUTHOR

...view details