بیدر:ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کی طرح بیدر ضلع میں عیدالطفر کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے، لیکن اسی درمیان گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک نظام کا برا حال ہے۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے آمدورفت بھی ٹھپ پڑ گئی ہے ۔
بیدر شہر میں خاص کر شام کے اوقات میں ٹریفک جام ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے خصوصا ان علاقوں میں جہاں افطار کے لئے بازار لگتے ہیں۔ شہر کی مین روڈ شاہ گنج کمان سے مدرسہ محمود گاواں تک دوپہر سے ہی عوام کو آنے جانے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔کاروباری مرکز ہونے کی وجہ سے دور دراز کے لوگ یہاں عید کی خریدرای کے لئے آتے ہیں۔ضرورت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔