اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کے حقوق کےلیے ٹریڈ یونینوں کا احتجاج - کرناٹک نیوز

ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر میں مزدوروں کے حقوق کے لیے مختلف ٹریڈ یونین تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاج کیاگیا۔

ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ احتجاج
ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ احتجاج

By

Published : Jul 3, 2020, 6:08 PM IST

Updated : Jul 3, 2020, 6:45 PM IST

کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے سلسلے میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایک طرف روزگار کی کمی بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں اقتصادی حالات بھی خراب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے دوران و اس کے بعد میں عوام الناس پر اور مزدوروں پر مرتب ہوئے اثرات کے نقصانات اور اس کو لیکر آج "کارمکہ بھون" لیبر کنیشنر کی آفس کے احاطے میں متعدد ٹریڈ یونینوں "جوائنٹ کمیٹی آف سینٹرل ٹریڈ یونینز" نے ایک پرزور مشترکہ احتجاج کا اہتمام کیا۔

ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ احتجاج

اس احتجاج میں بڑی تعداد میں سماجی کارکنان و ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ریاستی و مرکزی حکومتوں سے اپنی مانگیں رکھیں۔

ٹریڈ یونینوں کا مشترکہ احتجاج

ٹریڑ یونینوں کے حکومتوں سے اہم مطالبات رہے کہ کورونا واریئرز کے تحفظ کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جائیں، مزدوروں کو کم از کم ماہانہ 7500 روپے تنخواہ کے طور پر دئے جائیں تاکہ وہ لاک ڈاؤن میں اپنا گزارا کرسکیں، سرکاری اداروں کی نجکاری پر مکمل طور پر روک لگائی جائے اور ملک کے ہر باشندے کو ہر ماہ 10 کلو اناج دیا جائے۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details