اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مزدور یونین کا احتجاج

کرناٹک کے گلبرگہ میں مزدور یونین اور ڈی ایچ ایس تنظیم کی جانب سے ضلع ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

گلبرگہ میں مزدور یونین کا احتجاج
گلبرگہ میں مزدور یونین کا احتجاج

By

Published : Jun 23, 2021, 8:12 PM IST

گلبرگہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو مزدور یونین اور ڈی ایچ ایس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مزدور یونین کے رکن بھیم شٹی نے کہا کہ مہاتما گاندھی طمانیت دیہی روزگار اسکیم کے تحت دیہاتوں میں مزدوروں کو کام دیا جاتا ہے، جس سے کئی غریب افراد کو روزگار ملتا ہے۔

گلبرگہ میں مزدور یونین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ان مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ گرام پنچایت کے ارکان کی جانب سے غریب مزدوروں کی حق تلفی کی جارہی ہے۔ ان مزدوروں کو کام دینے کے بجائے مشینوں کے ذریعے کام کیا جارہا ہے۔ مزدوروں کے نام پر جعلی بل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: نئے انسداد گئو کشی قانون کے خلاف سماجی و ملی رہنماؤں کا احتجاج

بھیم شٹی نے مزدوروں کے ساتھ انصاف کرنے کا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی طمانیت دیہی روزگار اسکیم کے تحت مزدوروں کو مناسب روزگار فراہم کرنے اور مزدوری میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزدوروں کےلیے خصوصی پیاکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details