اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس گینگ ریپ کے ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ - کرناٹک نیوز

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ اترپردیش میں پیش آئے دردناک عصمت ریزی واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں اوراترپردیش حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے۔

tipu sultan youth committee demands the death penalty for hathras gang rape accused
ہاتھرس گینگ ریپ کے ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

By

Published : Oct 4, 2020, 7:27 PM IST

ارشد دکنی نے کہا کہ ہاتھرس معاملے میں جو کوئی بھی شامل ہیں، ان تمام لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذات پات کی سیاست کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:

ہاتھرس معاملہ: سی بی آئی تفتیش گمراہ کن: اجئے کمار للو

ارشد دکنی نے کہا کہ سماج میں امن اور شانتی ہو ملک میں خواتین کی عزت محفوظ ہو اور عصمت ریزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بناتے ہوئے انہیں پھانسی دی جانی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details