بیدر : ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی ریاستی نائب صدر نجمہ شبیر نے کہا کہ ہم اداکاروں اور فنکاروں کے خلاف نہیں ہیں۔ کسی بھی مہان شخصیت کے کارناموں کو منظرعام پر لانا، نئی نسل سے متعارف کرانا، وہ چاہئے فلم، سنیما، سیریل یا پھر ناٹک کیوں نا ہو۔ جنہوں نے اپنی زندگیاں اس ملک کی حفاظت کے لئے وقف کردی۔ اسی شخصیات کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر غلط طریقے سے پیش کرنا بالکل جائز نہیں یے۔ نجمہ شبیر نے مزید کہا کہ ان دنوں ریاست کرناٹک میں شیرمیسور ٹیپو سلطان شہیدؒ کی شخصیت پر جو ناٹک دکھایا جا رہا ہے۔ ہم اس ناٹک کے خلاف ہیں کیونکہ اس ناٹک میں حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت اور تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیی جا رہی ہے۔ اس ناٹک کے خلاف ہم نے بنگلور ،میسور ،منگلور میں احتجاج کیا ہے۔ اس کے علاوہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ پر یہ جو ناٹک دکھایا جارہا ہے وہ ریاست کرناٹک سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں اس کی نمائش بند کی جائے ۔
Tipu Sultan United Federation ہم قانونی لڑائی لڑیں گے، نجمہ شبیر - ریاستی نائب صدر نجمہ شبیر
ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی ریاستی نائب صدر نجمہ شبیر نے اپنے دورے یادگیر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے. اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف ہم قانونی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔
ہم قانونی لڑائی لڑیں گے: نجمہ شبیر
یہ بھی پڑھیں:NSUI Protest in Bidar بیدر میں قیمتوں میں اضافہ کے خلاف این ایس یو آئی کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے غلط تشریح کرنے والے ناٹک کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیپو سلطان کی شخصیت پر یہ ناٹک دکھایا جا رہا تھا۔ اس پر کسی نے اعتراضات یا احتجاج نہیں کیا۔ اس بات کا ہمیں نہایت ہی افسوس ہے۔ ہمیں افسوس اس بات پر بھی ہے کہ لوگ خاموش ہیں ۔