اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹیپو سلطان ایک سیکولر حکمران تھے' - قومی اتحاد ہبلی'

معروف سماجی کارکن 'ڈاکڑ رام پنیانی' نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 'یہ ملک ایک سیکولر ملک ہے جبکہ کچھ فرقہ پرست تنظیمیں مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں

'ٹیپو سلطان ایک سیکولر حکمران تھے'

By

Published : Oct 14, 2019, 5:32 PM IST


ریاست کرناٹک کے ہبلی شہر کے فنکشن ہال میں 'قومی اتحاد ہبلی' کی جانب سے 'سیکولرزم اقدار اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی' عنوان پر ایک اجلاس منقعد کیا گیا ۔

اس اجلاس کے خصوصی مقرر معرف 'ڈاکڑ رام پنیانی' نے اپنے خطاب کے ذریعہ ملک کی بدلتی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

'ٹیپو سلطان ایک سیکولر حکمران تھے'

انہوں نے کہا کہ 'آج ملک میں مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں اور ایسے وقت میں ہماری ذمہداری ہے کہ نفرت کی دیواروں کو منہدم کرنے کے لیے ایک ساتھ آگے آئیں'۔

رام پنیانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 'آج ملک ٹیپو سلطان کو غدار وطن کہ رہا ہے حالانکہ ٹیپو سلطان ایک سیکولر حکمران تھے'۔

'ٹیپو سلطان سب سے پہلے انگریزوں کے خلاف آواز اٹھانے والے مجاہد تھے، انھوں نے اپنے دور ے حکومت میں ہر طبقے کے ساتھ انصاف کیا، ان کے دورے حکومت میں ہر طبقے کے لوگوں کو سلطنت کے مختلف عہدوں پر فائز کیا گیا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ٹیپو سلطان کی حکومت میں پنڈت 'پرنیا' کا نام کافی مشہور ہے، سلطان اپنے دور حکومت میں پنڈتوں اور مولویوں سے بھی مشورہ کیا کرتے تھے'۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 'یہ ملک ایک سیکولر ملک ہے جبکہ کچھ فرقہ پرست تنظیمیں مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اسی ریوار کو منہدم کرنے کے لیے تمام سیکولر سماجی رہنماوں اور نوجوان کو متحد ہو کر آگے آنے کی ضرورت ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details