اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Years of Bidar Airport بیدر ہوائی اڈے کے تین سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرامس کا انعقاد - تین سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرامس کا انعقاد

بیدر ہوائی اڈے کے تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر بیدر ایئر پورٹ کے احاطے میں بیدر ہوائی اڈے کے تیسرے سالانہ تہوار کے موقع پر شجر کاری اور خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

17852569_thumbnail_4x3_sss
17852569_thumbnail_4x3_sss

By

Published : Feb 26, 2023, 12:01 PM IST

بیدر:مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے 2020 میں شروع ہونے والے بیدر ہوائی اڈے کے تین سال مکمل ہونے پر کہا کہ جی ایم آر تنظیم، جو اس ہوائی اڈے کے انتظام کی ذمہ دار ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے بیدر ہوائی اڈے کے احاطے میں بیدر ہوائی اڈے کے تیسرے سالانہ تہوار کے موقع پر شجر کاری اور خون کے عطیہ کیمپ کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ اسٹار ایئر لائنز کمپنی کووڈ کے بعد پروازوں کے آغاز کے بعد مسلسل اور صحیح وقت پر پرواز کر رہی ہے، اور اس نے روزانہ پروازوں اور وقت سمیت تمام مسائل کا حل فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں بیدر سے مختلف شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

بیدر ہوائی اڈے کے تین سال مکمل ہوئے

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ انڈیگو نے اپنا سروے کا کام شروع کر دیا ہے اور اگر ان دونوں تنظیموں کے وعدے پورے ہوتے ہیں تو وہ اپریل میں بیدر سے مختلف شہروں کے لیے نان اسٹاپ پروازیں شروع کر دیں گے۔ اسٹار ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھوپنا نے کہا کہ وہ فی الحال بیدر سے مسلسل پروازوں کے لیے نیٹ ورک ٹیم کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں بیدر ہوائی اڈے سے روزانہ مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس میں مزید زیادہ سیٹیں ہوں گی اور یہ 850 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر گروپدپا ناگا ماراپلی فاؤنڈیشن کے صدر سوریہ کانت ناگا ماراپلی نے کہا کہ بیدر شہر میں سیاحت کے اچھے مقامات ہیں اور یہاں سے روزانہ پروازوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اس کی وجہ سے معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
اس موقع پر بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابو والی، ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر رتی کانت سوامی، جی ایم آر بیدر ایئرپورٹ کی انچارج ڈائریکٹر امیت مشرا، گروناتھ، گرو نانک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ بلبیر سنگھ، شاہین ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین عبدالقدیر، عبدالمنان سیٹھ اور دیگر سرکاری افسران اور ایئر پورٹ مینجمنٹ کا عملہ موجود تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details