اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور سینٹرل سیٹ پر سہ رخی مقابلے - پی سی موہن

بنگلورسینٹرل مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ ہے،اس بار یہاں سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 2, 2019, 4:43 PM IST

بی جے پی سے موجودہ رکن پارلیمان پی سی موہن ہیں جو گزشتہ دو بار سے یہاں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کانگریس کی جانب سے رضوان ارشد امیدوار ہیں، وہ گذشتہ دو مرتبہ اسی حلقے سے انتخابات میں ناکام ہوئے ہیں اور تیسرے امیدوار معروف بالی ووڈ اداکار و سماجی کارکن پرکاش راج ہیں جو اس حلقہ میں ایک متبادل سیکولر طاقت کے طورپر شناخت رکھتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

آج کانگریس کے سینئر رہنما و سابق ریاستی وزیر ایم ایل اے روشن بیگ کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ان کے اسمبلی حلقہ کے تمام کانگریسی کارکنان موجود تھے اور تمام نے رضوان ارشد کو جیت دلانے کا عہد کیا۔

اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب کرتے کہا کہ ملک کی سالمیت پر فسطائی طاقتوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں سرجیکل سٹرائک کرکے اسے تباہ و برباد کر رکھا ہے.

مقررین نے اقلیتوں پر جان لیوا حملہ، مسلمانوں کی بیجا گرفتاریاں، بڑھتی روزگاری، آسمان کو چھوتی قیمتیں، ہر قسم کی آزادی پر پابندیاں نافذ کرنے کی پرزور کوششیں، تعلیمی اداروں پر زعفرانیوں کا قبضہ پرسخت اعتراض کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details