اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: ائمہ و مؤذنین کو تین ہزار روپے امداد کا اعلان

کرناٹک حکومت نے اپنے کووڈ خصوصی پیکیج میں ریاست کے ائمہ و مؤذنین کو تین تین ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

یادگیر: ائمہ و مؤذنین کو تین ہزار روپے امداد کا اعلان
یادگیر: ائمہ و مؤذنین کو تین ہزار روپے امداد کا اعلان

By

Published : Jun 16, 2021, 9:47 AM IST

ریاست کرناٹک میں مسلسل چل رہے لاک ڈاؤن اور کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے خصوصی کووڈ پیکج کا اعلان کیا ہے۔' جس میں پہلا پیکج بارہ سو پچاس کروڑ روپے اور دوسرا پیکیج پانچ سو کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

ریاستی حکومت نے اپنے دوسرے خصوصی کووڈ پیکیج میں ریاست کے ائمہ و مؤذنین کو بھی دیگر طبقات کے ساتھ شامل کرتے ہوئے تین تین ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میں چل رہے کورونا کی وبا اور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے چلتے ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد میں مزید اضافہ کرنے کی آواز اٹھ رہی ہے۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد نور کے خطیب و امام مولانا حافظ مشتاق احمد نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کو جو امداد دی جارہی ہے وہ ناکافی ہے کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن کے سبب ہر شخص پریشان ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'خاص کر گاؤں کی مساجد میں اپنی خدمات انجام دینے والے ائمہ و مؤذنین کو ان کی تنخواہ کے علاوہ گزر بسر کے لیے کوئی دوسرا چارہ نہیں ہوتا ہے۔'

اس لیے ہم ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ 'ائمہ و مؤذنین کو تین ہزار روپے فی کس نہ دے کر پانچ ہزار روپے فی کس دیے جائیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details