اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکوٹر ایمبولینس کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک - collision between a scooter and an ambulance

کرناٹک میں چتردُرگ شہر کے باہری علاقے میں کولّاکیرے روڈ پر ایک اسکوٹر اور ایمبولینس کی آمنے سامنے کی ٹکر میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

اسکوٹر ایمبولینس کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک
اسکوٹر ایمبولینس کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک

By

Published : Jun 15, 2021, 5:15 PM IST

پولیس نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کی رات تین افراد اسکوٹر پر سوار ہو کر اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران سامنے سے آنے والی ایمبولینس سے ان کی ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں تینوں افراد کے جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانتراج (22)، شریکانت (29) اور ننجُندا (29) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں پیشے سے پینٹر تھے۔

چتردُرگ دیہی پولیس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details