واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے تین کشمیری طلباء کو سی آر پی سی کے سیکشن 169 کے تحت بانڈ پر دستخط کے بعد رہا کیا تھا۔ لیکن طلباء کی رہائی کے خلاف ضلع ہبلی میں ہندو تنظیموں کے کچھ وکلاء اور کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے تینوں طلباء کو دیر رات دوبارہ گرفتار کر لیا اور آج انہیں ہبلی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کے مطابق ان تینوں طلباء نے پلوامہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بنایا تھا جس میں وہ مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد'، 'ہم آزادی چاہتے ہیں' اور 'فری کشمیر' کے نعرے لگا رہے ہیں'۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں طلباءکو گرفتار کیا تھا۔