اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں زہریلی غذا کھانے سے تین افراد کی موت - پولس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی

زہریلی غذا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

کرناٹک میں زہریلی غذا کھانے سے تین افراد کی موت
کرناٹک میں زہریلی غذا کھانے سے تین افراد کی موت

By

Published : Jul 13, 2021, 10:43 PM IST

چتردرگا: کرناٹک میں ضلع چتر درگا کے ایسمدرہ گاؤں میں پیر کی رات زہریلی غذا کھانے سے ایک ہی کنبہ کے 3 افراد کی موت ہوگئی اور دو دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت تھپےنائک (46)، اس کی اہلیہ سدھا بائی (43) اور گنڈی بھائی (75) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ راہل اور رامیا کی حالت نازک ہے اور انہیں داونگیرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

جان کی پرواہ کیے بغیر ڈوبتی خاتون کو بچانے کے لیے فوٹو گرافر نے لگادی چھلانگ

برہماس نگر تھانہ کی پولس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details