اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جو رسک لیتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے' - بنگلور

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ایچ. کے. بی. کے کیمپس میں 19 واں یوم تقسیم اسناد منایا گیا۔

'جو رسک لیتا ہے وہ کامیاب ہوتاہے'

By

Published : Jun 12, 2019, 3:30 AM IST

اس میں 600 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جنھیں اسناد تقسیم کی گئی۔

کرناٹکا لوک آیوکت جسٹس وشوناتھ شیٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور تمام طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

'جو رسک لیتا ہے وہ کامیاب ہوتاہے'

اس موقع پر ایچ. کے. بی. کے کے ڈائریکٹر سی. ایم. فیض نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، لہذا ایک دیوانگی کے ساتھ اپنی ساری توانائیاں حصول مقصد میں لگادیں، پھر یقیناً کامیابی آپ کے قدموں میں ہوگی۔

اس تعلیمی ادارہ کا قیام 20 برس قبل سابق مرکزی وزیر و موجودہ ایم. ایل. سی سی. ایم. ابراہیم نے قائم کیا تھا. اس ادارہ کے قیام کا مقصد اقلیتوں و خاص طور پر مسلمانوں و پسماندہ طبقات کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details