انہوں نے کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کا بنگلور فساد سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے قصورواروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
این آئی اے کی جانب سے گرفتار افراد بے قصور ہیں: ایس ڈی پی آئی
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلور میں پارٹی کے ذمہ داران کی جو گرفتار عمل میں آئی ہے وہ غیرقانونی ہے۔
این آئی اے کی جانب سے گرفتار افراد بے قصور ہیں: ایس ڈی پی آئی
سید اسحاق خالد نے حکومت سے فوری طور پر بے قصور افراد کو رہا کرنے کی اپیل کی اور قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی ریاستی رکن نزہت فاطمہ نے این آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے گئے 17 افراد کو فوری رہا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار 17 افراد بے قصور ہیں۔