اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یہ شہریت ترمیمی نہیں بلکہ دستور ترمیمی قانون ہے' - مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان

بنگلور میں سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ یہ جد و جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا۔

'یہ شہریت ترمیمی نہیں بلکہ دستور ترمیمی قانون ہے'
'یہ شہریت ترمیمی نہیں بلکہ دستور ترمیمی قانون ہے'

By

Published : Feb 4, 2020, 8:39 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

بنگلورکے ٹاؤن ہال کے روبرو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے 'انصاف کے لیے مارچ' عنوان کے تحت ایک زبردست احتجاجی جلسہ کا منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان، مختلف سماجی اداروں کے ذمہ داران اور عوام نے ایک آواز ہوکر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کی۔

'یہ شہریت ترمیمی نہیں بلکہ دستور ترمیمی قانون ہے'

اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف یہ جد و جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے کرناٹک صدر الیاس محمد تھومبے نے بی جے پی رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے مہاتما گاندھی پر متنازعہ بیان کے متعلق کہا کہ وہ ایک نفسیاتی مریض ہیں اور انہیں علاج کی اشد ضرورت ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details