حجاب کی مخالفت میں کرناٹک کے منڈیا کے پی ای ایس کالج کا ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوا جس میں ایک باحجاب طالبہ مسکان پر بھگوا شرپسند ٹوٹ پڑے اور جے شری رام کا نعرہ لگانے لگے جس کے جواب میں باحجاب طالبہ مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔
مسکان نے کل کے واقعہ کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔
مسکان نے کہا کہ 'جب میں کالج میں داخل ہوئی تو وہ مجھے صرف اس لیے اجازت نہیں دے رہے تھے کہ میں نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ میں اپنا اسائنمنٹ دینے کالج گئی تھی۔ میں جیسے ہی کالج پہنچی تب کچھ لڑکوں نے جے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کیا اور میری جانب دوڑ پڑے اور اسی کے جواب میں، میں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ میں پریشان نہیں تھی۔ میں عدالتی حکم پر عمل کروں گی۔
مسکان نے کہا کہ 'میرے غیر مسلم دوست حجاب پہننے کے میرے حق کی حمایت کر رہے ہیں تو وہیں باہر کچھ لوگ حجاب کی مخالفت کر رہے ہیں۔