اردو

urdu

By

Published : Sep 18, 2020, 3:19 PM IST

ETV Bharat / state

'قمرالاسلام جیسا قائد کرناٹک میں کوئی اور نہیں ہو سکتا'

سابق ریاستی وزیر مرحوم قمر الاسلام نے متعدد محکمہ جات کے عہدوں پر خدمت انجام دئے تھے اور ضلع گلبرگہ کے لیے چالیس برس تک سیاسی خدمات انجام دیتے رہے۔

کارناٹک
کارناٹک

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے وقف مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی افغان نے سابق ریاستی وزیر قمرالاسلام کی تیسری برسی کے موقع پر کہا کہ قمرالاسلام جیسا رہنما کرناٹک میں کوئی اور نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 'کرناٹک کے مشہور شخصیت قمرالاسلام ریاستی وزیر و رکن اسمبلی گلبرگہ کی آج تیسری برسی ہے'۔

سابق ریاستی وزیر مرحوم قمر الاسلام نے محکمہ جات کے منسٹری عہدوں پر خدمت انجام دی تھیں اور ضلع گلبرگہ کے لیے چالیس سال تک سیاسی خدمات انجام دیتے رہے۔

قمرالاسلام جیسا قائد کرناٹک میں کوئی اور نہیں ہو سکتا

انہوں نے کہا 'ان کا شمار کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین میں ہوتا تھا، قمر الاسلام نے وقف بورڈ کے وزیر بنائے جانے کے بعد ریاست کرناٹک میں درگاہوں، مسجدوں، عیدگاہوں، عاشور خانوں اور قبرستانوں کی حصار بندی کے لیے جو کام کئے ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
مودی اور راجناتھ کے بیانات میں اتنا تضاد کیوں؟

غلام جیلانی افغان نے مزید کہا 'اقلیتی علاقوں میں شادی کی تقاریب کے لیے شادی محل ہر تعلقہ میں بنانے کا کام کیا، قمرالاسلام جیسا قائد کرناٹک میں دوبارہ کوئی ہو نہیں سکتا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details