پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک نیا رجحان چلا ہے کہ طویل مدت تک حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں یا فیصلوں کی مخالفت میں مہمیں یا تحریکیں چلتی ہیں لیکن اچانک سے کوئی واقعہ پیش آتا ہے اور ان طرح کی تحریکوں کو بدنام کرتے ہوئے ان پر روک لگادی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رجحان ملک کی جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔
کسان ریلی میں ہوئے تشدد کی جانچ کی جائے، پاپولر فرنٹ
یوم جمہوریہ کے دن دارالحکومت دہلی میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی میں پیش آئے تشدد کی پاپولر فرنٹ کے قومی جنرل سیکریٹری انیس احمد نے مذمت کی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ احتجاج کرتے کسانوں پر کیا گیا لاٹھی چارج بھی قابل مذمت ہے۔
کسان ریلی میں ہوئے تشدد کی جانچ کی جائے، پاپولر فرنٹ
اس سلسلے میں انیس احمد نے مانگ کی کہ کسانوں کی ریلی میں پیش آئے اس پورے واقعہ کی جوڈیشیل انکوائری کی جائے تاکہ اس تشدد میں ملوث اصل مجرمین پر شکنجا کسا جاسکے۔ انیس احمد نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ کسانوں کے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کی مانگ کو جلد منظور کیا جائے تاکہ کسان اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔