اردو

urdu

ETV Bharat / state

Importance of Hafiz-e-Quran قرآن سے اٹوٹ وابستگی میں دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر - اداراہِ شاہین کے شعب حفظ کے تحت پروگرام کا انعقاد

حافظ ابو بکر صدیق کے کم عمر میں قُرآن مجید حفظ کرنے پر شاہین ادارہ جات بیدر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے درخشاں مستقبل کےلئے دعا کی۔ Organizing the program under the protection department of Shaheen Institute

شاہین
شاہین

By

Published : Sep 1, 2022, 12:57 PM IST

ریاست کرناٹک شہر بیدر میں واقع شاہین ادارہ جات کے شعبہ حفظ القُرآن میں حافظ ابوبکر صدیق ولد عبدالجبار بھالکی نے 11سال کم عمر میں دو سال کے مدت کے اندر معلم حافظ مرزا عبدالمتین کی نگرانی میں مع تجوید حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ حافظ ابوبکر صدیق کے کم عمر میں قُرآن مجید حفظ کرنے پر شاہین ادارہ جات بیدر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے درخشاں مستقبل کےلئے دعا کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قرآن مجید سے اٹوٹ وابستگی میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہے، قرآن پاک جس کو اللہ نے انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیاہے، اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لے رکھا ہے۔ قرآن کا حفظ کرلینا بڑی سعادت مندی ہے۔حفظ قرآن کی برکت سے قیامت کے دن حافظ قرآن اپنے والدین کے لئے تاج پوشی کا ذریعہ بنیں گے، نیز انہیں اپنے خاندان کے دس لوگوں کی سفارش کا حق بھی ملے گا اور قرآن کی برکت سے ان کی سفارش بھی قبول کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کے ساتھ والہانہ تعلق میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اخلاق اور حسن معاشرت کی ایسی تعلیمات دینا ہے جس سے معاشرہ محبت اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

اس موقع پر مہر سُلطانہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد دے کر کم عمر حافظ ابو بکر صدیق کی قُرآن مجید حفظ کرنے پر دعاﺅں کے ساتھ حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ قرآن کا کسی بندے کے سینے میں آجانا کسی عظیم سعادت سے کم نہیں ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ مسلمان جب تک قرآن وسنت کے ساتھ وابستہ ہے اس وقت تک بڑے بن کر عزت وقوت اور شان وشوکت کے ساتھ رہے، لیکن جب مسلمانوں کا رشتہ قرآن سے ختم ہوگیا یا کمزور پڑگیا، تو وہ ذلیل ورسوا ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن کے الفاظ کی تلاوت اور اسکے معانی پر عمل کرنے سے ہی دین ودنیا دونوں میں کامیابی ہے۔ہمیں دو لوگوں پر رشک کرنا چاہئے، ایک وہ جس کو اللہ کریم نے قرآن کی دولت عطا فرمائی، او ر دن رات اس میں مشغول رہتا ہے، دوسرے وہ جس کو حق تعالیٰ شانہ نے مال کی نعمت عطا فرمائی ہو اور وہ دن رات مستحقین اور ضرورتمندوں میں اس کو خرچ کرتا ہے۔کم عمری میں قُرآنِ مجید حفظ کرنا مثال اور ملت اسلامیہ کے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:Dr Abdul Qadir On Shaheen Institution: شاہین انسٹی ٹیوشن نے عصری ودینی تعلیم کو ترجیح دی، ڈاکٹر عبدالقدیر

محمد عبدالحسیب ڈائرکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے اس پرُمسرت موقع پر مرزا حافظ عبدالمتین کے بشمول شعبہ حفظ القُرآن کے تمام ارکان اور حافظ ابو بکر صدیق کے والدین و افرادِ خاندان کو مبارکباد پیش کی‘اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حافظ کوتاحیات قرآن سینہ سے لگائے رکھنے اس پر عمل کرنے اس کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

ABOUT THE AUTHOR

...view details