اردو

urdu

ETV Bharat / state

Spiritual Gathering in Bangalore: بنگلور میں منعقد روحانی اجتماع میں متعدد مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی - افطار پارٹی میں متعدد رہنماؤں کی شرکت

بنگلور میں واقع حضرت قدوس صاحب کی عیدگاہ میں 22 اپریل کو بڑے پیمانے پر افطار پارٹی اور ورحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس محفل میں ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے دعائیں کی گئیں۔

روحانی اجتماع
روحانی اجتماع

By

Published : Apr 23, 2022, 10:44 AM IST

بنگلور: ملک کے مختلف ریاستوں کے متعدد علاقوں جہاں ایک طرف سماج دشمن عناصر کی جانب سے مذہب کے نام پر نفرتیں پھیلاکر سماج کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب مسلم سماج کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر مختلف مذاہب کے درمیان محبت و بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ Spiritual Gathering in Bangalore

روحانی اجتماع


اس سلسلے میں ریاست کرناٹک کے دارالحکومت شہر بنگلور میں واقع حضرت قدوس صاحب کی عیدگاہ میں 22 اپریل کو بڑے پیمانے پر افطار پارٹی اور روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے عثمان شریف نے کہا کہ اس روحانی اجتماع میں معروف عالم دین ابوبکر مسلیار، مولانا تنویر ہاشمی، مولانا زین العابدین و دیگر اکابر علماء نے خطاب کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس روحانی مجلس میں ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details