اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

کرناٹک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ریاست میں مجموعی طور پر 23،06،655 فعال معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 17،24،438 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیے گئے ہیں اور 23،306 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

ka_blr_01_karnataka registers 49953 infections 468 deaths & 34281 discharges_7205032
کرناٹک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھی

By

Published : May 20, 2021, 12:56 PM IST

کرناٹک میں کووڈ 19 کے معاملے میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز 49،953 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 468 رہی جب کہ صحت یابی کے بعد گھروں کو لوٹنے والوں کی تعداد 34،281 ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں مجموعی طور پر 23،06،655 فعال معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 17،24،438 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیے گیے ہیں اور 23،306 اموات ہوئی ہیں۔
کرناٹک کے دیگر اضلاع میں کووڈ 19 کے معاملے:
محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمکورو میں 2،427 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ ہاسن میں 1،428 معاملے، میسور میں 1،730 معاملے، بلاری میں 1،297 معاملے اور چکم نگلور میں 1،047 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details