بنگلور: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی نیو ایجوکیشن پالیسی کو ریجیکٹ کردیا گیا ہے اور اپنی ہی ایک نئی اسٹیٹ ایجوکیشن پالیسی 'مرو سنچہنہ' لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست میں نئی ایجوکیشن پالیسی کو پلورالسٹک، سیکولر و دستور کے مطابق تیار کرنے کے تئیں آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کرناٹک چیپٹر کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر 'ایجوکیشن کنونشن' کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت کرناٹک کے 3 وزراء نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں منسٹرز نے اسٹیک ہولڈرز و ایکسپرٹس سے ڈسکشن کیا کہ نئی اسٹیٹ ایجوکیشن پالیسی کو کیسے تیار کی جائے۔ اس موقع پر منسٹر فار ہائر ایجوکیشن و منسٹر فار پرائمری ایجوکیشن نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی ایجوکیشن پالیسی دستوری اقدار کے خلاف ہے، جس میں ملک کی نئی نسلوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے و تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے مقاصد چھپے ہیں۔ لہذا وزیر اعلیٰ سدرامیہ نے ریاستی نئی ایجوکیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔