ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور = میں دستور ساز باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر علماء کرام و سماجی کارکنان کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے دستور ہند کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، لہٰذا انصاف پسند عوام کو بیدار ہوکر دستور کے تحفظ کے لئے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ Tribute to Bhim Rao Ambedkar
Ambedkar Jayanti 2022: فرقہ پرست طاقتوں سے دستور کو بچانے کی ضرورت، علماء کرام - بابا صاحب کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت
فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے دستور ہند کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اس موضوع پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا عزیر نے کہا کہ دہلی کے جنتر منتر پر متعدد مرتبہ دستورکو جلایا گیا، لیکن نام نہاد امبیڈکر واد کا دم بھرنے والے دلت عوامی نمائندوں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیکھنے کو ملا۔ Tribute to Bhim Rao Ambedkar
![Ambedkar Jayanti 2022: فرقہ پرست طاقتوں سے دستور کو بچانے کی ضرورت، علماء کرام دستور ساز باباصاحب بھیم راؤ امبیڈ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15022798-298-15022798-1649990174454.jpg)
دستور ساز باباصاحب بھیم راؤ امبیڈ
دستور ساز باباصاحب بھیم راؤ امبیڈ
میڈیا سے بات چیت میں مولانا عزیر نے کہا کہ دہلی کے جے جنتر منتر پر متعدد مرتبہ دستور کو جلایا گیا، لیکن نام نہاد امبیڈکر واد کا دم بھرنے والے دلت عوامی نمائندوں کی جانب سے کوئی ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا. تنویر احمد نے کہا کہ ملک کے سبھی باشندوں کو چاہیے کہ وہ دستور ہند کا مطالعہ کریں اور اس میں بتائے گئے حقوق سے واقف ہوسکیں۔