اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنے کی ضرورت - karnataka news

ملت اسلامیہ کی خیر خواہی اور بھلائی کے کام اور اس ضمن میں اقدامات وقت کی اہم ضرورت، اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنا بھی ضروری، ضلع بیدر میں ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں علماء و دانشوران نے اظہارِ خیال کیا۔

The need to popularize the tradition of Islamic marriages
اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنے کی ضرورت

By

Published : Dec 20, 2020, 10:10 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملتان چیر یٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر حکیم شاہ ضیاء الاسلام جنیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کی خیر خواہی اور بھلائی کے کاموں کی خاطر ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے تحت عوام کے لیے فلاحی کام کیے جائیں گے۔

ٹرسٹ کے تحت میریج بیورو کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، جس کا واحد مقصد شادیوں کو آسان بنانا، اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنا، شادیوں میں بے جا رسومات اور اسراف کے خاتمے کے لیے رشتہ لگانے والی یا لگانے والوں کی لوٹ مار کو ختم کرنا ہے۔ خصوصی طور پر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق شادیوں کو عام کرنے کی غرض سے اس کو شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد بیدری کی اوپری منزل میں اس کے لیے دفتر کھولا گیا ہے۔ رشتوں سے متعلق فکرمند والدین اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کی مکمل معلومات یہاں پر مفت میں جمع کروا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ رشتے آپس میں جوڑنے کے لیے ان شاء اللہ ہر ماہ ایک مرتبہ آمنے سامنے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ جس کے لیے صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفتر کھلا رہے گا جب کہ جمعہ کو یہ دفتر بند رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details