ملک وہ بیرونی ممالک کے ادبا اور شعرا اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر راحت اندوری کے انتقال کو ایک عظیم نقصان قرار دے رہے ہیں۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے نوجوان شاعر برہان الدین اظہر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر راحت اندوری کے انتقال پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر راحت اندوری جیسا انقلابی شاعر صدیوں میں جنم لیتا ہےآج ادبی دنیا ایک انقلابی شاعر سے محروم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:'راحت بھائی کا جدا ہونا پورے ملک کا خسارہ ہے'