اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر - حج فارم داخل

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کی خادم الحجاج کمیٹی کے سیکرٹری منصور احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج 2021 کے لیے داخلہ فارم جاری ہو چکے ہیں۔

حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر
حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر

By

Published : Nov 23, 2020, 3:22 PM IST

جو احباب اب آئندہ سال حج پر جانا چاہ رہے ہیں وہ خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے دفتر سے رجوع ہو سکتے ہیں۔

حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر
انہوں نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کا خرچ پہلے کے مقابلے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زیادہ زیادہ عمر کے مرد و خواتین حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق حج پر نہیں جا سکتے۔اس سے قبل حج پر جانے کا خرچ جہاں دو لاکھ روپے سے زیادہ آتا تھا اس بار چار لاکھ روپے تک کا خرچ آ سکتا ہےانہوں نے کہا کہ پہلے پہلی قسط جہاں پر 80 ہزار روپے کی ہوا کرتی تھی وہ اس بار ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنا ہوگا۔ منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ پہلے لوگوں میں حج پر جانے کے لیے زیادہ ہجوم ہوا کرتا تھا مگر اس بار کم ہی لوگ حج کمیٹی کا رخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج فارم بہت کم لوگ جا رہے ہیں، بیدر کی عوام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details