بیدر: 19 جون 2023 کو بیدر ضلع کا قافلہ بیدر ضلع کی تاریخی جامع مسجد سے 11 بجے روانہ ہوگا۔ خواتین عازمینِ حج کے لیے جامع مسجد کے صحن میں انتظام رہے گا اور مرد عازمینِ حج کے لیے جامع مسجد کے باہری حصہ میں نظم رہے گا۔ عازمین حج کے ساتھ آنے والوں سے ادباً گزارش ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔ ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان عازمینِ حج کے قافلہ کو سبز پرچم دکھا کر حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد کے لیے ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں نعرہ تکبیر کی فلک شگاف گونج کے ساتھ روانہ کریں گے۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے عازمینِ حج کے قافلہ کی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
سوں میں عازمینِ حج کی رہنمائی کے لیے جناب الحاج سید صغیر احمد صدر انجمن خادم الحجاج بیدر ضلع کی نگرانی میں انجمن کے عہدیداران الحاج محمد ایاز الحق صاحب نائب صدر دوم، سید منصور احمد قادری معتمد، جناب غوث قریشی شریکِ معتمد اول، محمد عبدالمقتدر تاج شریکِ معتمد دوم، شفیق احمد کلیم خازن، الحاج محمد سلیم الدین، محمد شریف، ڈاکٹر مجاہد مسعود، شاہ نذیر الحسن قادری، محمد واجد (مبارک)، سید آصف حسین، شاہنواز، محمد سعد اُللہ، محمد اسحق جنواڑکر، محمد عبدالستار موطف انجینئر، محمد نور پاشاہ موجود رہیں گے۔ جناب سید منصور احمد قادری معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے بتایا کہ یہ قافلہ قلبِ شہر بیدر کے چوبارہ سے روانہ ہو کر ظہیر آباد کے جے جے فنکشن ہال میں توقف کرے گا۔ عازمینِ حج یہاں نماز ظہر اور دوپہر کے کھانے سے فارغ ہوں گے اور حیدرآباد حج ہاؤس کے لیے روانہ ہوں گے۔