بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاست میں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل وجے نگر ضلع میں ایک انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کو لبھانے کے لیے مبینہ طور پر تقریرپر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے کوخارج کر دیا ہے۔
جسٹس ایم ناگپراسنا نے معاملے میں ہرپنہلی تھانہ کی جانب سے دائر معاملے کو منسوخ کرنے کے لئے جے پی نڈا کی درخواست پر یہ حکم دیا۔
ایک عوامی تقریر میں، نڈا نے دعوی کیا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ڈبل انجن والی حکومت کرناٹک میں مرکزی حکومت کے اقدامات میں مدد کرے گی اور یہ کہ اگر بی جے پی اقتدار میں نہیں آتی ہے اس کی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
ریٹرننگ آفیسر نے ان ریمارکس کے تعلق سے ہرپنہلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مبینہ خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔