گلبرگہ:ریاست کرناٹک گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالجوں کے گیسٹ لیکچررس کا احتجاجی دھرنا گلبرگہ ضلع کمشنر آفس کے قریب مسلسل 10 دنوں سے جاری ہے۔ اس موقع پر گیسٹ لیکچررس تنظیم کے صدر چندر کانت نے بتاتے ہوئے کہا کہ کرناٹک بھر کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالجوں میں گیسٹ لیکچررس کی حیثیت سے دس پندرہ سالوں سے گیارہ ہزار سے زیادہ افراد اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ ان میں کئی ایچ ڈی اور ایم اے کئی ہوئے گیسٹ لیکچررس موجود ہیں۔ لیکن انھیں ابھی تک پرماننٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے اپنے انتخابی مینی فیسٹو میں وعدہ کیا تھا کہ پارٹی ریاست میں اقتدار پر آنے کی صورت میں گیسٹ لیکچررس کی خدمات کو مستقل کر دے گی۔ احتجاجیوں نے اس موقع پر متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کی تکمیل نہ ہوئی تو اس صورت میں وہ اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ جب تک کہ حکومت ان کی ملازمتوں مستقل کرنے کے ضمن میں تحریری تیقن نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: