اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیس فروری سے گرام ووستھا پروگرام کا انعقاد - ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ ضلع کہ تمام ریونیو افسران اپنے اپنے علاقوں میں ہر ماہ کے تیسرے ہفتہ کو گرام ووستھا پروگرام منعقد کریں گے۔

The Gram Vostha program start from February 20
20 فروری سے گرام ووستھا پروگرام زیرعمل

By

Published : Feb 19, 2021, 1:39 PM IST

یادگیر ضلع میں 20 فروری کو اس مہینے کا گرام ووستھا پروگرام منعقد ہوگا.

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ 20 فروری کو یادگیر ضلع کے تمام چھ تعلقہ جات میں یہ پروگرام منعقد ہوگا۔

شولاپور تعلقہ کے موضع خانہ پور، ہنسگی تعلقہ کے ہگرٹی، یادگیر تعلقہ کے لینگری، گرمٹکل تعلقہ کے میناس پور، شاہ پور تعلقہ کے شروال، وڈگرہ تعلقہ کے بنڈےبمہلی میں گرام ووستھا صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر ڈاکٹر راگاپریا موضع خانہ پور تعلقہ شورا پور میں شریک رہیں گی۔

جبکہ دیگر مقامات پر تعلقہ تحصیلدار اور دیگر افسران موجود رہیں گے۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ، زرعی محکمہ، فوڈ اینڈ سیول سپلای، پنچایت راج، محکمہ حیوانات، خواتین واطفال، محکمہ صحت اور محکمہ جنگلات سے متعلق درخواستیں موصول کی جائیگی گی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے علاوہ آس پاس کے علاقوں کی عوام بھی اس گرام ووستھا پروگرام سے استفادہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details