مدرسہ کے احاطے میں منعقد ایک مختصر اجلاس میں مولانا مقصود عمران نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں میں تعلیمی ہسنماندگی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مولانا مقصود عمران نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ مدرسہ کا ہر اعتبار سے تعاون کریں تاکہ کچی کالونیوں میں رہائش پذیر غریب مسلم بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔
ڈی جے ہلی کے سلم علاقے میں جامعہ عربیہ مدرسہ کا سنگ بنیاد - مدرسہ کے احاطے میں منعقد ایک مختصر اجلاس
کرناٹک کے ڈی جے ہلی میں مفتی عبد الغفار نے جامعہ عربیہ کی بنیاد رکھی جہاں ایک بڑی تعداد میں طلبا زیر تعلیم ہیں اور معیاری تعلیم کو مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مدرسہ کے مفتی عبد الغفار قاسمی نے بتایا کہ اب تک مدرسہ میں مختلف حفاظ فارغ ہوچکے ہیں اور متعدد طلبا مولویت و عالمیت کی تعلیم حاصل کر رہے ییں۔
واضح رہے کہ ڈی جے ہلی وہی سلم علاقہ ہے جہاں پر توہین رسالت کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد ہوا تھا اور اس معاملے میں تقریباً 500 لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں ایک بڑی تعداد ابھی بھی جیل میں ہے۔ دوسری طرف کورونا وبا کے باعث تمام مدارس بند ہیں، جس کے پیش نظر تمام طلبا کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلور: غریب طلبا کے لیے موٹیویشنل پروگرام کا انعقاد