اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاگرگہ رہائشی لے آوٹ کی منظوری پر سابق چیئرمین نے خوشی کا اظہار کیا - ہاگرگہ رہائشی

کرناٹک حکومت نے جی ڈی اے کے ہاگرگہ رہائشی لے آوٹ کو 50 ،50 کی بنیاد پر منظوردی ہے۔ اس موقع پر سابق گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اضغر چلبل نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دیرینہ خواب پورا ہوا۔

kagul_pkj02_ b1_ hagara le out_7204792
لے آوٹ کی منظوری پرسابق چیئرمین نے خوشی کا اظہار کیا

By

Published : May 30, 2021, 1:08 PM IST

کرناٹک حکومت نے جی ڈی اے کے ہاگرگہ رہائشی لے آوٹ کو 50،50 کی بنیاد پر منظوردی ہے۔ اس موقع پر سابق گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اصغر چلبل نے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے دو مرتبہ چیئرمین رہتے ہوئے کئی پروجیکٹس عمل میں لا کر ترقیاتی کام کو آگے بڑھایا۔

ویڈیو

چیئرمین بننے سے قبل ہائی ٹیک سبزی مارکیٹ، ایم ایس کی تعمیر کے لئے 2012 میں صرف ریزروشن پاس کیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے چیئرمین بننے کے بعد اس کا مکمل پلان تیار کیا تھا۔ انہیں ہاگرگہ رہائشی لے اوٹ تشکیل دینے کے لئے کئی مسائل اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کسانوں سے اراضی حاصل کر نے گلبرگہ اربن ڈولپمنٹ میں 40:60 قانون تھا، یعنی ڈیولپ کر نے کے بعد لے آؤٹ میں 40 فیصد پلاٹس کسانوں کی اور 60 فیصد گلبرگہ اربن ڈولمپنٹ کو دینا تھا جس سے کسان راضی نہیں تھے۔

انہوں نے کسانوں کے اصرار پر 50:50 معاہدہ کے تحت کسانوں سے ہاگرگہ رہائشی لے آوٹ کے لئے اراضی حاصل کی۔ اس دوران مرحوم سابق وزیر قمر اسلام اور کانگر یس کے وزیر اعلی سدرا میا تھے۔

20 سے زائد رہائشی اسکیمات پر عمل ہوا۔ مگر ان میں سے ایک بھی اسکیم مسلم اکثریتی علاقہ میں نہیں دی گئی۔

چیئرمین بننے کے بعد دیرینہ خواہش تھی کہ مسلم اکثریتی علاقے میں رہائشی اسکیم آئے۔ اس کے لئے ہم نے دہہات سے نزدیک 300 ایکڑ پر مشتمل رہائشی اسکیم کا پروجیکٹ بنایا مگر اس پر اعتراض کی بنیاد پر اس اسکیم کو ریاستی حکومت کی منظور حاصل نہیں ہوئی تھی۔ آج اس کو ریاستی حکومت نے 50 : 50 کی بنیاد کر لے آؤٹ کی منطوری دی ہے۔ جس سے انہوں نے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details