بنگلور:اترپردیش کے بنارس میں موجود گیان واپی مسجد تنازع سے متعلق بنگلور کے اہم شخصیات نے کہا کہ یہ آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے ڈیزائن کی گئی کمیونل پولرائزیشن تکنیک ہے جس کے ذریعے وہ اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لیے اپنے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے لے جارہے ہیں The current situation in the country is pushing the Hindutva agenda۔
گیان واپی تنازع سے متعلق آل انڈیا لائیرز کونسل کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے کہا کہ گیان واپی مسجد کا معاملہ آر ایس ایس کے گولوالکر کا ایک پروجیکٹ یے، جس کے تحت مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو چھیننے کی سازشیں کی جا رہی ہے۔ ان کا قتل عام کرکے انہیں شکست دی جائے گی اور پھر ملک میں ان کو دوسرے درجے کا شہری بنا کر حقوق سلب کیے جائیں گے۔