اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamia Masjid Charitable Fund Trust Bengaluru: جامع مسجد چیریٹیبل ٹرسٹ کے معاملے میں کورٹ نے سمن جاری کیا

بنگلور کے جامع مسجد چیریٹیبل ٹرسٹ میں ہوئی بدعنوانی کے معاملے میں مقامی کورٹ نے ادارے کے سکریٹری نور الامین اور ڈاکٹر محمد عمران کو سمن جاری کرکے جواب طلب کیا ہے Jamia Masjid Charitable Trust Bangur۔

By

Published : May 19, 2022, 1:08 PM IST

Jamia Masjid Charitable Fund Trust Bengaluru
Jamia Masjid Charitable Fund Trust Bengaluru

بنگلور: گزشتہ دو سال قبل سن 2019 میں جامع مسجد چیریٹبل فنڈ ٹرسٹ میں کرناٹک وقف بورڈ Karnataka Waqf Board کی جانب سے 3 کروڑ روپئے کی گرانٹ کے غبن معاملہ میں کورٹ نے ادارے کے سکریٹری نور الامین اور ڈاکٹر محمد عمران کو سمن جاری کیا ہے۔ سماجی کارکن وزیر بیگ جامعہ مسجد میں بدعنوان کی شکایت کی تھی اور اس دھاندلی کو ای ٹی وی بھارت نے فردہ فاش کیا تھا The court issued summons in the case of Jamia Masjid Charitable Fund Trust۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس معاملے کے متعلق بات کرتے ہوئے سماجی کارکن وزیر بیگ نے بتایا کہ جامع مسجد چیریٹبل فنڈ ٹرسٹ کے سیکرٹری نورالامین نے ای ٹی وی بھارت کے صحافی کو دھمکی دی تھی کہ ان کے ادارے کے متعلق کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پرہیز کرے اور ساتھ ہی کمپلینینٹ وزیر بیگ کے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
کورٹ کی طرف سے جاری کردہ سمن کو دیکھاتے ہوئے سماجی کارکن وزیر بیگ


لہذا وزیر بیگ نے مذکورہ گفتگو کی بنیاد پر بنگلور مجسٹریٹ کورٹ میں ڈیفامیشن کیس فائل کیا تھا جس کا کورٹ نے کاگنیزینس لیا اور ادارے کے سیکرٹری نور الامین و ڈاکٹر محمد عمران کو سمن جاری کئے ہیں۔

کورٹ کی طرف سے جاری کیا گیا سمن ۔۔۔

مزید پڑھیں:

وزیر بیگ نے جامع مسجد چیریٹبل فنڈ ٹرسٹ میں ہوئے 3 کروڑ روپے کے غبن معاملے کے متعلق بتایا کہ اس وقت کے ڈائریکٹوریٹ آف مائنارٹیز کے ڈائریکٹر اکرم پاشا کے خلاف پراسیکیوشن کی مانگ کی تھی جسے حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا تاہم اب یہ معاملہ لوکایکتہ میں ذیر سماعت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details