بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور اس سلسلے میں چین کی آرمی (پی ایل اے) نے لداخ کی وادی گلوان میں گزشتہ ماہ 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد بھارت-چین کے مابین حالات مزید کشیدہ ہوگئے، لیکن ساتھ ہی ان حالات کو بہتر بنانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا دور جاری ہے۔
بھارت-چین تنازعہ: 'مرکزی حکومت صاف گوئی سے بات نہیں کر رہی ہے' بھارت اور چین کے معاملے سے متعلق سابق وزیر و موجودہ ایم ایل سی نصیر احمد نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ 'وہ صاف گوئی سے کام نہیں لے رہے ہیں اور بھارتی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں جے ڈی ایس پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری محمد ظفر اللہ خان نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی جوانوں کے ہلاک ہونے کے نام پر اور گلوان وادی پر ہوئے قبضہ کو لےکر جھوٹ بول رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت مشترکہ مالابار بحری مشقوں کے لئے آسٹریلیا کو مدعو کرسکتا ہے
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے لداخ پہونچ کر جائزہ لیا اور کہا تھا کہ اس معاملے میں بات چیت جاری ہے اور ساتھ ہی انہوں یہ بھی کہا تھا کہ 'بھارت کی ایک انچ زمین کو کوئی نہیں لے سکتا۔