ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی دفتر میں ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے پریس کانفرس منعقد کی گئی۔
مرکزی حکومت سات برسوں میں ملک کی معاشی حالت ابترکرچکی اس موقعہ پر کانگریس پارٹی سابق ریاستی وزیر بسواراج رائے ریڈی نے کہا کہ گذشہ سال سالوں کے دوان، ملک میں جب سے بی جے پی حکومت اقتدار پر آئی ہے، تب سے ملک کی اقتصادی حالت بے حد ابتر کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی گرتی جارہی ہے۔ مہنگائی دن بدن آسمان چھوتی جارہی ہے۔ نریندر مودی کو اقتصادی پالیسوں کا تل برابر بھی علم نہیں ہے۔
مودی جی کی غلط اقتصادی پالیسوں کہ وجہ سے آج ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپئے قرض کے بوجھ میں پھنسا ہے۔
کانگریس پر گذشتہ 70 برسوں میں کچھ نہ کر نے کا الزام لگانا بی جے پی لیڈوروں کی عادت ہے۔
بی جے پی مرکزی حکومت نے اپنے ساتھ برس کی مدت میں ملک پر قرضوں کی کتنا بھاری بوجھ ڈالا ہے۔ اسے ملک برداشت نہیں کر سکتا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی 7.63 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور شری لنکا کی شرح جی ڈی پی بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔
ملک کو آج کورونا وبا کی وجہ سے ترقی سے محروم قرار دیا جانا درست نہیں ہے۔
مرکزی حکومت ملک کی ترقی کے لئے کام کر نے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ اپنی نا کامیابیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت ملک بھر میں صرف نفرت پھیلانے کا کام کر تی آرہی ہے۔