ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے عرس شریف کے ایک ماہ پہلے 17 شوال کو جھیلہ مبارک کی تقریببڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔ جس کے لئے ملک بھر سے زائرین یہاں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب جھیلہ مبارک کی تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر سینیئر صحافی عزیر اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے مزار مبارک پر سلطان احمد شاہ بہمنی نے گنبد تعمیر کروائی تھی۔ گنبد کی تعمیر مکمل ہونے کی خوشی میں حضرت خواجہ بندہ نواز کے گنبد کے کلش پر پھولوں کا جھیلہ چڑھا کر جھیلہ مبارک کی تقریب کا آغاز کیا تھا۔ اُس وقت سے لے کر آج تک ہر سال حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے عرس شریف کے ایک ماہ قبل 17 شوال کو جھیلہ مبارک کی رسم ادا کی جاتی ہے۔